ابنا: اطلاعات کے مطابق صوبہ اسیوط کے باشندوں نے اس صوبے کے شمال سے لے کر جنوب تک ۱۵۰ کلو میٹر طویل انسانی زنجیر تشکیل دی۔ اس انسانی زنجیر میں شامل افراد نے مختلف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فوجی بغاوت کے خلاف اور معزول صدر مرسی کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ادھر قاہرہ کے شمال میں معزول صدر مرسی کے حامیوں اور مخالفین نے قاہرہ کے نزدیک واقع شہر المنصورہ میں مظاہرے کئے اور تصادم کے وجہ سے دسیوں افراد زخمی ہو گئے۔منگل کے دن سادہ لباس میں ملبوس چند افراد نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا اور متعدد زخمی ہو گئے۔
.......
/169